ہائیر ایجوکیشن آزاد کشمیر نے سروسز قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر گورنمنٹ گرلز انٹر کالج پلاہل کلاں ضلع کوٹلی کے پرنسپل طارق حسین کو معطل کر دیا اور آفیسر موصوف کے خلاف انضباطی کاروائی کی منظوری بھی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی طرف سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال ، سیاسی بیان بازی کرنے کے جرم میں ملوث ہونے پر قبل ازیں بھئ مختلف محکموں کے درجنوں ملازمین کے خلاف بھی معطلی اور انکوائری ہو رہی ہے کہ سروسز رولز کی سختی سے پابندی کی جائے اور کسی بھئ قسم کے غیر قانونی اور غیر آئینی سرگرمی کا حصہ نہ لیں۔جن ملازمین کے خلاف شکایات موصول ہوئ ہیں ان کے خلاف کسی قسم کی کوئ رعایت نہیں برتی جائے گئ۔
