برسالی بھمبر میں کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسین مہم کے حوالے سے آگاہی نشست، مختلف مکاتب فکر کی بھرپور شرکت

محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی جانب سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی معاونت سے کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین مہم کے حوالے سے آزاد کشمیر کے تاریخی گاؤں برسالی بھمبر میں اس حوالے سے نشست کا اہتمام کیا گیا۔اس کا آغاز علامہ یاسر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔جواد اشرف نے نشست کی افادیت اور تعارف پیش کیا تحصیل انچارج ڈاکٹر شرجیل بٹ نے 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے قومی مہم کے آغاز اس کی ضرورت ، افادیت اور ہم سب کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاونت کریں۔معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے کینسر کے بچاؤ کے لیے قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اور محکمہ صحت عامہ بھمبر کا شکریا ادا کیا۔اس تقریب میں معززین برسالی، گوڑھا کھڑاں اور ڈھوک نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پرائیوٹ سکولوں کے پرنسپل، صدر معلمین، بلدیاتی نمائندگان، علما اکرام، اوورسیز ، نوجوانوں اور تاجراں برادری نے شرکت کی۔آخر میں ایک واک کا بھی اہتمام کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *