وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بارشوں کے دوران حفاظتی اپیل، سندھ میں شدید بارشوں اور ریسکیو آپریشنز کی تفصیلات

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر شہریوں سے بارشوں کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارشیں ہو رہی ہیں، لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں، کراچی میں اس وقت توقع سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں جب کہ سکھر اور دیگر اضلاع کی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پانی بہت سلو ہو رہا ہے ابھی بھی زیادہ شدت سے ریلہ سندھ نہیں پہنچا ہر ایک گاؤں ہم نے میپ کیا ہوا ہے۔بارشوں سے نمٹنے کے لیے علیحدہ تیاری کر رکھی ہے سیلاب سے متاثرہ اضلاح میں کیمپس، ادویات اور خوراک پہنچائ جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 3 لاکھ 24 ہزار لوگوں کو ریسکیو کر چکے ہیں سندھ انتظامیہ اور ریسکیو 1122 فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹی خبریں پلائی جا رہی ہیں ان کو کچھ نہیں کہہ سکتا۔الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے کیسز جیت چکا ہوں کیسز پر نظرثانی اپیلیں بھی ہیں لیکن مجھے کوئ پریشانی نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *