ڈسڑکٹ مجسٹریٹ میرپور یاسر ریاض نے 13 اور 14 اگست کو معرکہ حق اور یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کو شایان اور شان اور مثالی بنانے کی غرض سے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راجہ شیراز احمد خان اور تحصیلدار چوہدری عمران یوسف کو تفویض کردہ فرائض کی بہترین ادائیگی انتہائ محنت اور جانفشانی سے جملہ پروگرام کو شاندار بنانے کے اعتراف بنانے کے میں انہیں تعریفی سرٹیفیکٹ دئیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کا کہنا تھا کہ دونوں افسران نے معرکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور محنت کی ہے جس کے باعث دونوں تقریبات کو عوام الناس میں بھی زبردست پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے آئندہ کے لیے بھی اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض اسی جذبے اور محنت سے سرانجام دیتے ہیں۔
