مری میگا کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ ، ہائی الرٹ سیاح مری کا سفر نہ کریں انتظامیہ کی شہریوں سی اپیل راولپنڈی ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیاحوں سے مری کا نہ کرنے کی اپیل کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون کا ساتواں اسپیل جاری ہے اور اگلے 48 گھنٹے میں مزید بارشیں ہو گئی اور کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ زیادہ پہاڑی علاقوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں 4 لاکھ کیوسک پانی بہہ رہا ہے اس لیے دریاؤں کے کنارے نہ جائیں اور دریا کے کنارے آباد لوگ اپنے آپ کو محفوظ جگوں پر منتقل کر لیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے اور آج لینڈ سلائیڈ بھی ہوئ ہے۔
