ڈینگی سے بچاؤ ہر فرد کی ذمہ داری ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات میں نمایاں بہتری، مفت علاج اور ویکسین دستیاب: ڈاکٹر عامر عزیر

ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر عامر عزیر نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔آئ سی ہسپتال اپ گریڈ ہو رہا ہے مکمل خود مختار ہسپتال بن رہا ہے وزیراعظم اس میں مکمل دلچسپی لے رہے ہیں۔ڈی ایچ کیو میں گزشتہ برس ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔مریضوں کا اعتماد اس ہسپتال پر بڑھا ہے ڈی ایچ کیو میں بے شمار بہتری آئی ہے مثبت تنقید کو ہمیشہ سر آنکھوں پر رکھا ہے ان کے خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا ڈینگی کا پھیلاؤ اس وقت میرپور میں جاری ہے اور تقریباً تین سو زائد مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں 58 پازئٹیو رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہسپتال میں ایک الگ سیٹ اپ بنایا گیا ہے جہاں پندرہ بیڈز مختص کیے گئے ہیں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مچھر مار سپرے کروانے کے ساتھ ساتھ مکمل بازو والے کپڑے پہننے چاہئیں اور مچھروں کی افزائش کی جگہوں کو صاف ستھرا رکھنا چائیے یہ مچھر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت کاٹتا ہے اس لیے بچاؤ کا اہتمام کر کے آگاہی مہم کا حصہ بننا چائیے۔انھوں نے کہا اس کی علامت میں شدید سر درد، تیز بخار، جوڑوں کا درد، ڈی ہائیڈیریشن کا عمل سمیت مختلف علامات سامنے آتی ہیں اس حساب سے علاج معالجہ کیا جاتا ہے اس میں اینٹی بائیوٹک نہیں دی جاتی جن مریضوں میں وائیٹ سیلز میں کمی ہو جائے ان کو ہسپتال داخل کیا جاتا ہے جہاں علاج معالجہ ہوتا ہے۔آخر میں انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں سانپ کاٹے اور کتے کاٹے کی ویکسین دستیاب ہے اور تمام مریض جو آتے ہیں ان کا علاج کیا جاتا ہے اب فری ادویات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *