ڈپٹی کمشنر میرپور کا بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم اجلاس، امن و امان برقرار رکھنے پر زور

ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض نے شہر میں امن و امان کے صورت حال برقرار رکھنے کے لیے ہر مکتب فکر سے لوگوں کو دعوت دی اور ایک اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں ضلح میرپور کے تمام اداروں کے عہدے دران موجود تھے۔سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے جملہ افسران اور ملازمین ریاستی رٹ کو ہر صورت قائم رکھیں گے اور اس پر کسی بھی قسم کا کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا۔سرکاری ملازمین ریاست کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی عزت و نفس کو ریاست کسی جگہ مجروع نہیں ہونے دے گئی۔ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کے دوران انھوں نے علماء اکرام اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور عبادتگاہوں میں نصب لاؤڈ سپیکر کو صرف اور صرف مذہبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔مساجد کے سپیکر صرف جمعہ کے خطابات، اذان اور نماز جنازے کے علان کے لیے استعمال ہوں گے اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے۔ آخر میں سب نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *