چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کو سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں منعقد جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد آمد۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکرم خان، سئینر جج سپریم کورٹ آزاد کشمیر خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ رضا علی خان نے چیف جسٹس پاکستان کا استقبال کیا۔اس موقع پر آزاد کشمیر پولیس کے چاق و چو بند دستے نے چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے گولڈن جوبلی مانومنٹ کا افتتاح کیا۔ جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سئینر جج سپریم کورٹ خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ رضا علی خان نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کو روایتی کشمیر شال اور تحائف پیش کیے۔
