چک ساگر واقعہ کی شفاف تحقیقات جاری ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کارروائی ہو گی، ایس ایس پی

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے کہا کہ چک ساگر واقعہ کو لواحقین غلط رنگ دے رہے ہیں مرنے والا محمد نصیر پولیس کے چیک کرنے پر بھاگ گیا تھا پولیس اسکی تلاش میں رات کو اس کے گھر بھی گئی لیکن وہ نہ مل سکا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے قبل بھی مرنے والا محمد نصیر پر شراب کے مقدمات رجسٹرڈ ہو چکے ہیں وقوعہ کے روز بھی اس سے شراب برآمد ہوئ۔ ایس ایس پی خرم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والے کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئ تھی جبکہ باڈی کے منصوبہ جات رپورٹ کے لیے لاہور بھیج دیے گئے انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھائیں گے اور اگر نصیر کا قتل ہوا ہے تو قاتل پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ انکا کہنا ہے کہ لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے لیکن وہ حقائق کو مسنح کر کے پولیس کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *