ضلح میرپور میں بھی پولیو کے خاتمے کے لیے یکم سے چار ستمبر 2025 تک چار روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔پولیو مہم افتتاح میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن کے صدر چوہدری محمود حسین پلاکوی ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پیلا کر پولیو مہم کا آغاز۔اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ ڈی ایچ لیو ہسپتال، ADHO ڈڈیال ڈاکٹر شمائلہ کرن اور سابق صدر کشمیر پریش کلب میرپور ظفر مغل نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈی ایچ او میرپور ڈاکٹر فدا حسین کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں جن کی تعداد 76656 ہیں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 438 موبائل ٹیمیں اور مراکز صحت پر 41 فکسڈ سینٹرز مقرر کیے گئے ہیں نیز والدین کے ہمراہ سفر کرنے والے بچوں کے لیے 14 مختلف مقامات پر ٹرانزٹ پوائنس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر فدا کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ایک ہفتے کی پولیو کمپین میں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائے اور ہماری ٹیموں کا ساتھ دیں۔
