میرپور آزاد کشمیر میں 13 اگست 2025 کو شہدا کی فیملی کے لیے ایک دعوت کا انتظام کیا گیا۔یہ دعوت میرپور بلدیا میں دی گئ میرپور انتظامیہ کی جانب سے۔ سب سے پہلے میرپور ریسٹ ہاؤس میں شہدا کی فیملی کو لایا گیا پر میرپور شہر کا چکر لگوا کر آن فیلمیز کو میرپور بلدیا ہال میں لایا گیا۔جہاں پر میرپور انتظامیہ جن میں ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض ، ایس ایس پی میرپور خرم اقبال ، کمشنر میرپور اور وزیر برقیات چوہدری ارشد نے شرکت کی۔ کمشنر میرپور اور وزیر برقیات نے شہدا کو اور شہدا کی فیملی کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں شہدا کے لیے اور وطن پاکستان اور آزاد کشمیر کے لیے دعا کی گئ۔
