میرپور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کی یاد کشمیر آرفن رلیف ٹرسٹ کے بچوں، پرائیوٹ سکولز کے بچوں، انتظامیہ، سول سوسائٹی اور شہریوں نے ایک واک کا اہتمام کیا۔ یہ واک میرپور کرکٹ سٹیڈیم سے شروع ہوئ اور میاں محمد روڈ سے ہوتی ہوئ چوک شہیدہ کا چکر لگا کر واپس میرپور کرکٹ سٹیڈیم میں آ کر اہتمام پذیر ہوئ جہاں پر شہدا کے لیے ایک دعا کی گئی۔اس پروگرام کے 8:52 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئ۔
