میرپور سے سرکاری اداروں کے افسران اور ملازمین نے استحکام تحریک آزادی اور استحکام کشمیر ریلی نکالی جو کہ ضلح کچیری سے شروع ہوئ چوک شہیدہ سے ہوتی ہوئ مسٹ یونیورسٹی کے سامنے سے ہوتی ہوئ واپس چوک شہیدہ پہنچی جہاں یہ ریلی ایک بڑے جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔شرکا ریلی کے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی جھنڈے تھے جبکہ شرکا ریلی نے پاکستان زندہ باد ، کشمیر زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد ، تحریک آزادی کشمیر زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعارے لگائے۔اس ریلی کا مقصد ریاست میں قانون اور آئین کی بالادستی اور ریاست کی رٹ کو قائم رکھنا اور ساتھ ہی سرکاری اداروں اور ملازمین کی عزت نفس بحال رکھنا تھا۔
