دنیا بھر کی طرح میرپور آزاد کشمیر میں بھی جشن عید میلاد النبی نہایت عقیدت و اخترام سے منایا گیا اس سلسلے میں ضلع میں مرکزی جامع مسجد سے مرکزی جلوس برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا میرپور کے تاریخی چوک چوک شہیدہ پہنچا جہاں پر ایک تقریب منعقد ہوئ جس میں تلاوت قرآن پاک کے بعد نعت پیش کی گئ۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم نے جشن عید میلاد النبی نہایت عقیدت و اخترام کے ساتھ منایا ہے۔

