میرپور آزاد کشمیر میں ضلعی انتظامیہ کے طرف سے ایک فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض ، ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور دیگر انتظامیہ کے لوگ شامل تھے۔اس فلیگ مارچ میں پولیس ، رینجرز ، بم ڈسپوزل اسکواڈ ، شہری دفاع ، میونسپل کارپوریشن ، ریسکیو 1122 ، فائر برگیڈ اور محکمہ صحت کے لوگ شامل تھے۔ اس فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورت حال کر برقرار رکھنا اور شہریوں کو پیغام دینا کہ انتظامیہ آپ کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔
