میرپور آزاد کشمیر میں جشنِ آزادی کی سب سے بڑی تقریب، پاک بھارت حالیہ جنگ میں فتح کے بعد نئے جوش و جذبے سے منائی گئی

آج 14 اگست 2025 کو میرپور آزاد کشمیر کی سب سے بڑی تقریب بلدیہ میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار میں منعقد ہوئ جس میں 7:59 پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئ جس کے بعد پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی اور پر پروگرام کا آغاز ہوا تلاوت قرآن پاک سے پر نعت پیش کی گئ اور پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔آخر میں وزیر برقیات چوہدری ارشد نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال جشن آزاد منایا جاتا ہے مگر آج ایک الگ انداز سے منایا جا رہا ہے جس کی وجہ چند ماہ قبل جو پاک بھارت جنگ ہوئ آس میں پاکستان نے ایک بار پر فتح حاصل کی۔ ہم اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ انشاءاللہ اگلے سال پاکستان کے ساتھ کشمیر بھی آزاد منائے گا۔ تقریر کے بعد ریفرسمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جشن آزادی مبارک پاکستان زندہ باد

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *