وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس۔سیلاب متاثرین کے نقصان اک ازالہ کرنے کے لیے اہم فیصلے۔ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ رلیف کمیٹیاں قائم۔پنجاب میں سیلاب متاثرین بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ۔متاثرین کی امداد کے لیے آسان ترین طریقے کار واضح کرنے کی ہدایت۔سیلاب متاثرین کے لیے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم۔متاثرہ علاقوں میں سڑکوں،پلوں اور انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم۔وزیراعلی ڈیش بورڈ پر خود سیلاب متاثرین کی امداد کی مانیٹرنگ کریں گی۔پنجاب کے 27 اضلاع، 64 تحصیل میں 3775 موضع متاثر ہوئے۔ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کریں گے کوئ محروم نہیں رہے گا۔
