سیلاب زدگان کی مدد: امریکہ کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی، پاک فوج کے حوالے

پاکستان میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر امریکہ نے یو ایس آر سینٹ (US ARCENT) کے ذریعے متاثرہ عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی ہے۔کل چھ پروازیں پاکستان پہنچیں گئ جن میں امدادی سامان شامل ہے، جن میں خیمے ڈی واٹرنگ پمپ اور جنریٹرز شامل ہیں۔ آج پہلی پرواز پاکستان پہنچی ہے۔ امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے اس موقع پر شرکت کی اور امدادی سامان باقائدہ طور پر پاک فوج کے حوالے کیا۔ یہ سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا۔جہاں سے اب یہ سامان سیلاب متاثرین تک جائے گا۔ حکومت پاکستان اور عوام امریکی حکومت اور افواج کے مشکور ہیں کہ وہ ان کڑے حالات میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *