سابق ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساری سروس ایمانداری اور دیانتداری سے کی جہاں جہاں سروس کی وہاں کریملنز کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا ہے ساری سروس روز روشن کی طرح عیاں ہے اور عزت اللہ کی ذات عطاء کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سروس میں خواہش سے نہیں آیا جائینگ سے لے کر رئٹامنٹ تک کوشش کی کہ اپنے عہدے سے انصاف کر سکوں جہاں بھی تعینات رہا وہاں میرا مقصد معاشرے کو پرامن بنانا اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے کام کرنا تھا۔مشکل سے مشکل کیسز کو بھی اللہ کے حکم اور فضل و کرم سے حل کیا۔کھبی بھی کسی سفارش کو نہیں مانا بلکہ میرٹ پر کام کیا اور کئی اعزازت اللہ نے مقدر میں لکھے سروس صاف شفاف کی عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔کھبی بھی میرٹ و سیلف ریسپکٹ پر کمپرومائز نہیں کیا کھبی کسی کے سامنے نہیں جھکا بس اپنے رب کے حضور سربسجود رہا جس کی وجہ سے دوران سروس اہم ترین کامیابی ملی کسی کو گرانے والے خود ہی مکافات عمل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ معاشرے کی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔دوران سروس میڈیا کا کردار میرے لیے باعث فخر رہا۔
