ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے ریسکیو 1122 میرپور کے بہترین اور کامیاب ریکوری پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور دیگر 1122 کے ملازمین کے تعریفی اسناد دی۔اس موقع پر بہترین اور کامیاب آپریشن ریسکیو 1122 میرپور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے کہا کہ ریسکیو 1122 میرپور نے ایک ناممکن ریکوری آپریشن کو ممکن بنایا۔ڈی ایس پی سکندر اعظم بھی اس موقع پر موجود تھے۔یاد رہے کہ حال ہی میں ریسکیو 1122 نے 8 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد کرین اور ریکوری وہیکل کے ذریعے ایک بڑے ہیوی ٹرک کو نکال لیا تھا۔ایس ایس پی میرپور نے ذاتی طور پر اس آپریشن کی نگرانی کی۔
