تحصیلدار میرپور عمران یوسف کی زیر صدارت اجلاس، جشن عید میلادالنبی ﷺ پر لائننگ کے سامان کی قیمتیں مقرر؛ خود ساختہ مہنگائی کی روک تھام پر زور

ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کی ہدایت پر جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو موقع پر شہر بھر میں لائننگ کے سامان میں زائد قیمتوں کی وصولی کرنے کی عوامی شکایات کے تدارک کے لیے تحصیلدار میرپور عمران یوسف نے جملہ لائننگ کا سامان فروخت کرنے والوں کو اپنے آفس میں بولایا اور سیل ریٹ کے ووچر دیکھے گے اور اتفاق رائے سے طے پایا گیا کہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر تمام دکاندار مناسب ریٹ وصول کریں گے اور کسی قسم کی خود ساختہ مہنگائی نہیں کریں گے۔تحصیلدار عمران یوسف نے جملہ دکانداروں کو ہدایت کی کہ ماہ ربیع الاول کے مہینے میں فروخت ہونے والی تمام اشیاء جب میں لائننگ ، جنڈے ، جنڈیاں ، بیجز اور ٹوپیاں وغیرہ شامل ہیں میں انتہائ مناسب منافع رکھ کر فروخت کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *