مئیر میونسیپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالد نے کہا تجاوزات کا مرحلہ وار سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق خاتمہ کر رہے ہیں۔ویو پوائنٹ کے متعلق کیسز یکسو ہو گئے ہیں یہ شہر کے وسط میں جگہ ہے یہاں پر ایک معیاری اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کے لیے جلد اوپن کریں گے اور کسی معروف کمپنی کو ٹھیکہ دیں گے تا کہ بچوں اور شہریوں کے لیے یہاں معیاری تفریح میسر آ سکے۔ڈسٹ بن سروس میں بتدریج بہتری لا رہے ہیں۔ عثمان علی خالد نے مزید کہا کہ تجاوزات کا مرحلہ وار خاتمہ کیا جا رہا اور ریڑھی ناموں کو الگ جگہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ ڈسٹ بن سروس کے لیے ہم نو ہزار کنیکشن دے چکے ہیں اور اب اس سروس میں موجود خامیوں کو دور کر رہے ہیں جلد یہ سروس شہر کی سب سے اچھی سروس ہو گئ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ویو پوائنٹ کے تمام کیسز ختم ہو چکے ہیں جلد اس کو ٹھیکہ پر دے دیا جائے گا تا کہ شہریوں کو یہاں پر سکون مل سکیں اور بچے لطف اندوز ہو سکیں۔
