بھارتی سازشوں کے خلاف سیاسی قیادت کا متحدہ محاذ، راولاکوٹ اور باغ میں جلسوں کا اعلان افواج پاکستان اور کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

آزاد کشمیر کے تمام سیاسی قائدین کی وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت اور جدوجہد آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے بھرپور جدو جہد کرنے کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کی کامیابی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔آزاد کشمیر میں عدم استحکام اور افراتفری پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے سائفر بھی منظرعام پر آ چکا ہے۔جس میں واضح ہے کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت پوری طرح ملوث ہے۔آزاد کشمیر کی ساری سیاسی قیادت بھارت کی اس گھناؤنی سازش کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتی ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی بھرپور مزاحمت اور ڈیٹ کر مقابلہ کریں گے۔مقبوضہ کشمیر کی عوام اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 21 ستمبر سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان پہلا جلسہ 21 ستمبر کو راولاکوٹ میں ہو گا اور دوسرا جلسہ 22 ستمبر کو باغ میں ہو گا۔آزاد کشمیر کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔اس کانفرنس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انور الحق، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، مسلم لیگ ن کے صدر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس،یاسر سلطان اور دیگر نے شرکت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *