ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرپور میں منشیات فروشوں اور ان کے ہیڈلرز کے خلاف سخت آپریشن ہو گا اور ضلع میں میرے ہوتے ہوئے کوئ جگہ نہیں ہو گئ۔ فیک آئی ڈیز بنا کر لوگوں کی عزت پامال کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں متعدد آئی دیز اس وقت ٹریس اور تفتیش کے مراحل میں ہیں۔میرپور کو سیف سٹی پراجیکٹ بنائے گے عملی کام کرتا ہوں نمود و نمائش کا شوق نہیں جس بات کی تنخواہ لیتے ہیں اس کو ذمہ داری سے پوری کرینگے۔وویمن پولیس اسٹیشن کے قیام کی کوشش کرونگا کمیونٹی پولیسنگ اور سٹی لیزان کمیٹیاں تشکیل دینگے ایسا تصور دینگے کہ جرائم پیشہ لوگ تھانوں سے خوف کھائیں اور عام آدمی کو تھانوں سے تحفظ کا احساس ہو۔انھوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے میرپور میں کوئ جگہ نہیں ہے منشیات فروشوں اور ان کے ہینڈلرز کو نہیں چھوڑیں گے اگر کوئ پولیس اہلکار بھی ملوث ہوا تو اس کے خلاف زیادہ سخت کاروائ ہو گئی۔انھوں نے کہا میرپور میں اپنی تعیناتی کے دوران سیف سٹی پراجیکٹ مکمل کروانے کی کوشش کرونگا اس پر کام شروع کر دیا ہے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ ہماری ذمہ داری ہے بھکاریوں اور ان کے ٹھیکیداروں کے خلاف پرچے دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے شہری پروفیشنل بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں سٹی لیزان پولیس کمیٹیاں تشکیل دینگے۔پولیس کو درپیش مسائل اور تھانوں کی بوسیدہ حالت درست کروانے کے لیے بھی از خود اور حکومت کو بھی تحریک کرینگے میرپور میں وویمن پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔انھوں نے کہا خراب کیمرہ جات درست کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے شہری اپنے ارد گرد نظر رکھیں کوئ بھی مسلئہ ہو میرے دروازے کھلے ہوئے ہیں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کا قائل ہوں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ لوگوں کے لیے زیرو ٹالرنس ہے۔
آخر میں ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے صحافیوں کا شکریا ادا کیا۔
